انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل مانچسٹر سٹی کے نام

May 23, 2022

انگلش پریمیئر لیگ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے ایسٹن ولا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں مانچسٹر سٹی نے ایسٹن ولا کو 3 کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دی۔

مانچسٹر سٹی میچ میں ایک موقع پر دو صفر کے خسارے میں تھی، لیکن پھر پانچ منٹ کے اندر 3 گول کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق مانچسٹر سٹی نے گزشتہ پانچ سیزن میں چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

مانچسٹر سٹی کے پوائنٹس کی مجموعی تعداد 93 ہے جبکہ 92 پوائنٹس کے ساتھ لیورپول دوسرے نمبر پر رہی جس نے اپنے آخری میچ میں وولوز کو تین ایک سے شکست دی تھی۔