صوبے میں پانی کا بحران، چیئرمین ارسا کو نوٹس جاری، جواب طلب

May 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں پانی کے بحران سے متعلق درخواست پر چیئرمین ارسا،سیکریٹری آبپاشی و دیگر کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،سندھ ہائیکورٹ میں صوبے میں پانی کے بحران سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا، آئندہ سماعت پر ارسا حکام صوبے کو پانی کی فراہمی سے متعلق جواب جمع کرائیں ۔درخواست گزار کاکہنا ہے کہ سندھ میں پانی کا بحران ہے صوبے کو اسکے حصے کا پانی نہیں دیا جا رہا ہے، صوبے میں پینے کا پانی ہے نا فصلوں کو سیراب کرنے کا پانی ہے،پانی کی کمی کے سبب جانور مر رہے ہیں،پانی کی چوری اور اختیارات کے غلط استعمال کی شفاف انکوائری یا جوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کرائی جائیں۔