نومنتخب آسٹریلین وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا

May 25, 2022

کینبرا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں عام انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے آسٹریلین لیبر پارٹی کے لیڈر انتھونی البانیز نے ملک کے 31ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ آسٹریلیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی۔سابق وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرانتھونی البانیزکوالیکشن میں فتح پرمبارک باد دی ۔آسٹریلوی حکام کے مطابق لیبر پارٹی نے 151ارکان پرمشتمل پارلیمنٹ میں 75 نشستیں حاصل کیں جب کہ دیگر جماعتوں میں لبرل نیشنل الائنس نے 58، آسٹریلین گرینزنے ایک اور دیگر نے 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔