ہم نہیں رکیں گے، عندلیب عباس

May 25, 2022

اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کا لانگ مارچ کے راستوں پر رکاوٹوں اور پنجاب پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ پر کہنا ہے کہہم نہیں رُکیں گے۔

عندلیب عباس کی جانب سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے میرے قافلے پر زہریلی گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے۔

عنلیب عباس کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’ظالموں، قاتلو زہریلی گیس شیلنگ کر لو، ہم نہیں رکے گیں۔‘

اس ویڈیو میں لانگ مارچ کے شرکاء سمیت عندلیب عباس نے بھی ماسک پہنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سبب ملک بھر مختلف مقامات پر شاہراہوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے ہیں۔