کراچی ایئر پورٹ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو دیکھتے ہی حراست میں لینے کی ہدایت

May 25, 2022

کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو دیکھتے ہی حراست میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کی حدود میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی الرٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے کارکن نمائش چورنگی پہنچنا شروع ہوگئے، پولیس نے نمائش چورنگی پر پی ٹی آئی کی متعدد خواتین کو حراست میں لے لیا، خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نمائش چورنگی پہنچ گئی۔