آمدن سے زائد اثاثے، ریفرنس میں شرجیل میمن ودیگر پر ترمیمی فرد جرم عائد

May 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ لوگوں پر الزام ہے کہ آپ نے غیر قانونی اثاثے بنائے، کیا جرم قبول کرتے ہیں ۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے تفتیشی آفیسر کو گواہان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مقدمہ میں مفرور ملزم سیف اللہ لوہار نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد کورٹ میں سرینڈر کیا۔