لانگ مارچ: قاسم سوری کی عمران خان کیساتھ گفتگو وائرل

May 26, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر لانگ مارچ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں قاسم سوری کو عمران خان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے جو مائیک کی بدولت عوام نے بھی سن لیا۔

یہ ویڈیو اسلام آباد میں عمران خان کے عوام سے خطاب کے دوران بنائی گئی جس میں قاسم سوری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کان میں کہا کہ ’خان صاحب! تھوڑا اسلامی ٹچ دیں، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مثالیں دے دیں۔‘

عمران خان نے کچھ دیر سوچ کر اپنا خطاب ان الفاظ میں شروع کیا کہ ’میں وہ ہوں جو خود کو عاشق رسول ﷺ کہتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دے دی۔

جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔