سونے کی قیمت میں 100 روپے فی تولہ اضافہ

May 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں 100روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1852 ڈالر سے کم ہو کر 1846 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پر روپے کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 43ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 22ہزار 856 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1590 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔