تفہین شریف ٹیمسائیڈ کی پہلی ایشیائی مسلم ڈپٹی میئر منتخب

May 28, 2022

انگلینڈ کے علاقے ٹیمسائیڈ (tameside) کی پہلی ایشیائی مسلم برٹش پاکستانی خاتون ڈپٹی میئر منتخب ہوگئیں۔

تفہین شریف کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ تفہین شریف(tafheen) کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر انسانی ہمدردی کا مسئلہ ہے جس کے لیے ایک سنجیدہ حل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔