بھارت کے ریاستی ادارے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

May 28, 2022

کراچی(پ ر )مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی عدالت کے متصبانہ فیصلے کے خلاف اپنے بیان میں حکومت پاکستان سے یاسین ملک کی سزا کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے بھارت کے ریاستی ادارے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔