روس کا مشرقی یوکرین کے شہر لیمان پر قبضے کا دعویٰ

May 28, 2022

روس نے یوکرین کے مشرقی شہر لیمان پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے یوکرینی شہر لیمان کو یوکرین سے اپنے قبضے میں لیکر اس پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یوکرین کے مشرقی شہر لیمان میں کئی دنوں سے یوکرینی اور روسی فوجوں میں لڑائی جاری تھی۔