آصف زرداری، ملک ریاض کی مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آگئی

May 28, 2022

پاکستان کے چوٹی کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

ملک ریاض جن کے تمام ہی لوگوں کے ساتھ اچھے روابط ہیں، وہ آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔

مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کے ’اسلام علیکم سر‘ اور آصف زرداری کے ’وعلیکم اسلام، خیریت ‘ سے گفتگو کا آغاز ہوا۔

ملک ریاض نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے۔

پراپرٹی ٹائیکون نے آصف علی زرداری سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ’آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں‘۔

ملک ریاض نے یہ بھی کہا کہ ’آج تو اُس نے مجھے بہت ہی مسیجز کیے ہیں کہ پیچ اپ کروادیں‘۔

پی پی کے شریک چیئرمین نے جواب دیا کہ اب امپاسیبل ہے نہ۔

اس پر ملک ریاض نے آخری جملہ یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’ نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھ دی‘۔