گھروں میں رگڑائی کے دوران چوری کرنے اور پکڑے جانے پر فائرنگ کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور

May 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے گھروں میں رگڑائی کا کام کرنے کے دوران قیمتی اشیاء چوری کرنے اور پکڑے جانے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے مالک مکان و فائر بریگیڈ ملازم کو شدید زخمی کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت 6 جون تک منظور کرلی ہے۔قبل ازیں تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ 17 کسی میں گھر میں رگڑائی کا کام کرنے والے کی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی۔