غیر مسلم کے قبولِ اسلام کے بعد نام تبدیل کرنے کی شرعی حیثیت (گزشتہ سے پیوستہ)

June 03, 2022

تفہیم المسائل

خلاصۂ کلام یہ کہ چونکہ Christina نام نصاریٰ کا شِعار ہے اور مسلمانوں میں کبھی رائج نہیں رہا، اس لیے تَشَبُّہ بِالنّصاریٰ سے بچنے کے لیے اس کا بدلنا ضروری ہے، جیسے : طیّبہ ،طاہرہ، فاطمہ یا صوفیہ وغیرہ۔ ہمارے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ جرمنی میں قانونی طور پر نام بدل لینے پر پابندی ہے۔

تاہم اگر وہ کرسٹینا نام کے ساتھ معروف ہے اوراس نام کے ساتھ ایجاب وقبول ہوا، تو نکاح شرعاً منعقد ہوجائے گا اور دو محرم گواہوں کے ساتھ وہ براہ راست ایجاب وقبول کرلیں، تو بھی نکاح منعقد ہوجائے گا، نکاح کے وقت مسیحی عقائد سے توبہ کراکے کلمۂ طیبہ وتَشَہُّد بامعنیٰ پڑھا جائے اور ضروری دینی عقائد اسے سمجھا کر ان کا اقرار کرایا جائے۔

اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

tafheemjanggroup.com.pk