سندھ میں کورونا ویکسین کا ہدف 100 فیصد مکمل

June 16, 2022

فائل فوٹو

سندھ میں عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا ہدف 100 فیصد پورا ہوگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد میمن کا کہنا ہے کہ 12 سال اور اس سے زائد کے 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کو دو ڈوز لگا دی گئیں ہیں۔

ڈاکٹر ارشاد میمن نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں تاحال صرف 86 فیصد اہل افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگی ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں صرف 64 فیصد افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 75 لاکھ افراد کو کورونا کی بوسٹر ڈوز بھی لگا چکے ہیں۔