پاک سری لنکا سیریز کا شیڈول تاخیر کا شکار

June 22, 2022

فائل فوٹو

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کے وینیوز پر مشاورت طویل ہونے کی وجہ سے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کو آج ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کرنے کا کہا ہے۔

سیریز میں 2 ٹیسٹ میچز سے قبل ایک 3 روزہ پریکٹس میچ بھی شامل ہے، ٹیسٹ میچز 16 اور 24 جولائی سے کولمبو اور گال میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ جولائی کے پہلے ہفتے میں سری لنکا روانہ ہو گا، شیڈول کے اعلان کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں معمولی ردو بدل ہو گا، محمد نواز اور یاسر شاہ کی واپسی ہوگی، ٹیسٹ اسکواڈ 25 جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا جبکہ 26 جون سے کیمپ کا آغاز ہو گا۔