کوکنگ آئل اتنا مہنگا ہوگیا کہ چوری ہونے لگا

June 24, 2022

کھانا پکانے کا تیل اتنا مہنگا ہوگیا کہ چوری ہونے لگا۔

جہلم میں ایک شخص دکان کے باہر سے کوکنگ آئل کا کارٹن اٹھا کر چلتا بنا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

دکاندار کا کہنا ہے کہ آئے روز دکان سے متعدد کوکنگ آئل کے کارٹن چوری ہو رہے ہیں، اپریل میں کوکنگ آئل کی قیمت 484 روپے تھی اور اب 530 روپے کا ہوگیا ہے۔