• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اپیل، حوثیوں کو روکنے کیلئے چین کا ایران سے رابطہ، عراقچی کا بیجنگ سے فیلڈ مارشل کو فون

ریاض/صنعا(اے ایف پی /نیوزڈیسک ) یمن میں شدید جھڑپیں جاری‘23سرکاری فوجی ‘40 حوثی جنگجو ہلاک ‘سعودی عرب اور حوثیوں کے ایک دوسرے پر تازہ حملے ‘سعودی شہرطائف میں ڈرون کا ملبہ گِرنے سے ایک یمنی شہری ہلاک اور پاکستانی سمیت 2زخمی ہوگئے ‘ واقعے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے‘ یمنی صوبے حجہ کے شہر عبس میں سعودی فضائی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیاجبکہ صوبہ تعز میں جنگی طیاروں نے تین ٹیلی کمیونی کیشن ٹاورز کو نشانہ بنایا ہے‘ حوثیوں کے مطابق یمنی فورسزکے حملوں میں تین بچےجاں بحق اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق چین نے سعودی عرب کی جانب سے اپیل کے بعد ایران پر زوردیاہے کہ وہ حوثیوں کے حملے روکنے میں مددکرے ‘ذرائع کے مطابق تہران نے جواب دیا کہ خطے میں امن واستحکام کا انحصار امریکی اور اسرائیلی جنگ کے خاتمے پر ہے‘ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ چین کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاجس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ادھرروس اورچین نے سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف امریکی قرارداد ویٹوکردی جبکہ اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں‘ صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کا اچھی طرح تحفظ کیا ہے ‘ایران جنگ کے حوالے سے وہ ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔تمام آپشن موجودہیں ‘ انہیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا تنازع ختم کرنےکیلئے بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کیے جائیں یا نہیں۔پولینڈ میں امریکی فوجی اڈہ قائم کرنے کی جانب بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید