• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ کو امریکا کا ویزا دیدیا

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر ایرانی حکام کا امریکا کا ویزا جاری کردیا۔

امریکی ٹی وی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتائی کہ صدر پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک جانا چاہتے ہیں۔ 

امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کے اہم وفد اور ضروری اسٹاف کا ویزا منظور کیا گیا ہے تاہم وفد میں شامل حکام کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہے۔

محکمہ خارجہ کے اہلکار نے بیان میں کہا کہ میزبان ملک کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائی گئی ہیں، ایرانی حکام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے ہفتے میں شرکت کر سکیں گے تاہم یہ دورہ سفری پابندیوں کے تحت ہوگا اور ان پر بعض پابندیاں عائد ہونگی۔

دوسری جانب امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 81 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعہ سے نیویارک میں شروع ہورہا ہے اور یہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید