شیریں ابو عاقلہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئیں، اقوام متحدہ

June 24, 2022

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صحافی شیریں ابو عاقلہ اسرائیل فورسز کی طرف سے چلائی گئی گولی سے ہلاک ہوئی تھیں۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے مجرمانہ تحقیقات نہ کیے جانا انتہائی پریشان کن ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شیریں ابو عاقلہ کے قتل اور مغربی کنارے و غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں دیگر تمام ہلاکتوں کی مجرمانہ تحقیقات کرے۔

صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن کی کوریج کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی تھیں۔