یونانی کوسٹ گارڈز نے 108 تارکین وطن کو بچا لیا

June 25, 2022

ایتھنز (نیوز ڈیسک) یونانی کوسٹ گارڈز نے بحیرہ ایجیئن میں پھنسی کشتی سے 108 تارکین وطن کو بچا لیا۔ تیز ہواؤں میں گھری کشتی میں پانی داخل ہو رہا تھا اور وہ شدید خطرے کا شکار تھی۔ یونانی حکام کے مطابق بچائے گئے تارکین وطن میں 63مرد، 24خواتین اور 21بچے شامل ہیں۔ بچائے گئے افراد نے حکام کو بتایا کہ کشتی کے 4مسافر لاپتا ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز اس کشتی کو کامیابی کے ساتھ یونانی جزیرہ میکونوس تک لے آئے۔ کشتی میں سوار افراد کے مطابق یہ کشتی ترکی سے روانہ ہوئی تھی۔