لیبر پارٹی کے کونسلر ڈاکٹر زاہد چوھان اولڈہم بارو کونسل کے دوبارہ میئر منتخب، سیاسی جماعتوں سے اظہار تشکر

May 26, 2024

اولڈ ہم ( آصف مغل ) کونسلر ڈاکٹر زاہد چوھان نے اولڈ ہم بارو کونسل کے دوبارہ میئر منتخب ہ ہوکر نئی تاریخ رقم کر دی ۔ برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر اور لیڈرآف دی کونسل کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر زاہد چوھان کا تعلق لیبر پارٹی سے ہےاور ان کا دوبارہ میئر بننا اس لیے بھی خوش آئند ہےکہ ان کو تمام سیاسی جماعتوں حکومتی ٹوری پارٹی ، اپوزیشن لب ڈیم پارٹی اور آزاد ممبران کونسلروں نے متفقہ طور اس منصب کیلئے ووٹ دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر زاہد چوھان نے کہا کہ اولڈ ہم کے میئر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے اور مزید 12 ماہ کے لیے پہلے شہری کے طور پر خدمات انجام دینے پر میں فخر محسوس کر رہا ہوںاور میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکرگزار ہوںجنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ میں ایک مشکل سال کے دوران آپ کے تعاون کے لیے گروپ لیڈروں، ساتھیوں اور رہائشیوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا اور مجھے ایک اور سال کے لیے فرسٹ سٹیزن کے عہدے پر فائز ہونے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہگزشتہ برس میئر بننے کے بعد ڈاکٹر زاہد چوھان موذی مرض میں مبتلا ہوگئے تھے جس سے وہ اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی اور کامیاب سرجری کے بعد روبصحت ہوئےلیکن عجب قدرت کی آزمائش تھی کہ اس دوران ان کی اہلیہ سے متعلق ڈاکٹروں نے تشخیص کرتے ہوئےانہیں بھی اسی موزی مرض میں مبتلا ہونےکا عندیہ دے دیا ۔ لیکن ان کی اہلیہ موزی بیماری سےےجنگ لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئیں۔انہوں نے کہا کہ میئر کے طور پر پچھلے سال کے دوران میں اپنے علاقے میں خیراتی اداروں اور تنظیموں کی سخاوت اور ہمدردی سے بہت متاثر ہوا۔ ایسی دیکھ بھال کرنے والی کمیونٹی کی خدمت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے اور میں اگلے 12 مہینوں میں مزید رہائشیوں، گروپوں اور تنظیموں سے جڑنے اور ان سے ملنے کا منتظر ہوں۔ میئر ہونے کی وجہ سے مجھے لاتعداد رہائشیوں سے رابطہ قائم کرنے کی اجازت ملی ہے، دوستی اور مثبتیت کی طاقت میں میرے یقین کو تقویت ملی ہے۔ میرے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کے لیے اپنے وقت اور اپنے دلوں کے ساتھ میرے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے آپ سب کا شکرگزار ہوں ۔ میں آنے والے سال کا منتظر ہوں، آپ کے اعتماد اور حمایت کے لیے ایک بار پھر آپ کا شکریہ ا دا کرتا ہ ہوں۔ اس موقع پر لیڈرآف دی کونسل کا بھی کانٹےدار مقابلہ ہواجو لیبر پارٹی کی کونسلر سابق لیڈرآف دی کونسل عروج شاہ نے صرف ایک ووٹ کی برتری سے جیت لیا۔انہوں نے ( 29 ) ووٹ جبکہ مخالف امید وار نے ( 28 ) ووٹ حاصل کئے ۔ تین کونسلروں نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔