نوسرباز خواتین شہری سے لاکھوں روپے لے اڑیں

June 25, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ ممتاز آبادکے علاقے میں نامعلوم نوسرباز خواتین شہری سے لاکھوں روپے لے اڑیں، پولیس نےتفتیش کاعمل شروع کر دیا، تفصیل کے مطابق بی سی جی چوک کے رہائشی عادل نے پولیس کواطلاع دی کہ میں رکشہ میں سوار ہوکر جا رہا تھا کہ قاسم پور روڑ پر دو نامعلوم خواتین نے میرے ساتھ نوسربازی کرتے ہوئے اپنی باتوں میں الجھاکر 1لاکھ30ہزار نکال کر رفوچکر ہوگئی، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شہری کے بیان بعد تفتیش کاعمل شروع کردیا۔