سابق شوہر نے چھری کے وار سے خاتون کو زخمی کر دیا

April 28, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سابقہ شوہر کا بچی کی حوالگی کے لیے خاتون پر حملہ، چھری کے وار کرکے زخمی کردیا، تفصیل کے مطابق گارڈن ٹاون کی رہائشی شگفتہ نے پولیس کو بتایا کہ میری شادی شہزاد ندیم کے ساتھ ہوئی اور ہماری ایک بیٹی پیدا ہوئی،ایک سال قبل میں نے گھریلوناچاقی پر شہزاد ندیم سے طلاق لے لی، بعد ازاںمیراسابق شوہر میری بیٹی صاحبہ بتول کو مجھ سے چھین کر لے گیا اور جب میں اپنی بچی کو لینے پہنچی تو اس نے چھری کا وار کرکے مجھے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق چھری کے وار سے شگفتہ معمولی زخمی ہوئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔