برطانیہ، درآمد شدہ مچھلیوں میں زبان خور کیڑے کی موجودگی کا انکشاف

June 27, 2022

برطانیہ کی کاؤنٹی سفوک میں درآمد شدہ مچھلی کے ڈبے میں ایک نایاب کیڑا ملا ہےجو عام طور پر میکسیکو کے ساحل پر پایا جاتا ہے برطانیہ پہنچائی جانے والی مچھلیوں کے اندر ملنے والا یہ ’سیموتھوا ایکسیگوا‘ نامی کیڑا ’زبان کھانے والا کیڑا‘ بھی کہلایا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیڑے انفیکشن کے ذریعے مچھلیوں میں منتقل ہوکر ان کی زبان میں موجود خون کی شریانوں کو سڑا دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹوٹ کر الگ ہوجاتی ہیں بعد ازاں یہ کیڑے خود کو مچھلی کی زبان کے بقیہ حصے کے ساتھ جوڑ لیتے ہیں۔

تصویر بشکریہ بی بی سی

ماہرین کا کہنا ہے کہ مردہ حالت میں یہ کیڑے انسان کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتے لیکن زندہ حالت میں یہ انسان کو کاٹنے کی وجہ سے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

ایس سی پی ایچ اے حکام نے بتایا کہ درآمد شدہ مچھلیوں پر شبہ اس وقت ہو جب درآمد کنندہ مطلوبہ کاغذات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

ایس سی پی ایچ اے کے ڈاکٹر ڈینٹ کازاکو (Danut Cazacu) نے بتایا کہ ’ہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں، ہمیں کچھ مشکوک لگتا ہے تو ہم مزید کھیپ کو جانچنے کے لیے روک لیتے ہیں، جب ہم نے دیگر ڈبوں کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ تمام مچھلیاں متاثر ہیں اس لیے ہم نے بقیہ کھیپ کو واپس بھیجوا دیا ‘۔