انتخابی فہرستوں میں بےضابطگیوں پر پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں درخواست

June 27, 2022

سابق وزیر منصوبہ بندی اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں میں بےضابطگیوں پر درخواست دائر کی گئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ پارٹی نے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے، اس درخواست میں نئی انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بےضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی جواز کے بغیرووٹوں کو نئے پولنگ اسٹیشنوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ووٹ کے بنیادی حق کو غیر قانونی اقدامات سے پامال نہیں ہونے دیں گے۔