پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کھپت میں بڑی کمی

June 28, 2022

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کھپت میں بڑی کمی آگئی ہے جس سے امپورٹ بل کم ہونے کا امکان ہے۔

آئل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی کھپت میں 20 فیصد تک کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

آئل کمپنیوں کے مطابق 16 جون کے بعد ڈیزل، پیٹرول کی یومیہ کھپت میں کمی آئی ہے جس کے بعد یومیہ کھپت 25 ہزار ٹن سے گھٹ کر 18 سے 19 ہزار ٹن رہ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئل امپورٹ کم ہوجائے گی۔