ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر سامان سے محروم

June 29, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ، تھانہ قطب پور کے علاقے ناگ شاہ چوک پر خالد سے نامعلوم ڈاکو 7ہزار اور موٹر سائیکل، موبائل چھین کر فرارہوگئے،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے پٹی بنگلہ طارق سے3 ڈاکو 20ہزار وموبائل لے گئے ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے ہیڈ قاسم پور میں حمزہ سے2ڈاکو 15ہزار اور موبائل چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ نیوملتان کے علاقے چوک کمہارانوالہ میں احمد سے2ڈاکو گن پوائنٹ پر 50ہزار وموبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔