سٹیفورڈ شائر میں منشیات اور لوٹ مار کے الزام میں مزید 8افراد گرفتار

June 29, 2022

سٹیفورڈ (مریم فیصل)سٹیفورڈ شائر میں پولیس نے مزید آٹھ لوگوں کو منشیات اور رقم لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ اس سے پہلے گیارہ افراد کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ یہ چوبیس سے پچیس سال کے افراد ہیں جن پر شبہ ہے کہ یہ بی قسم کی ڈرگز میں ڈیل کرتے ہیں ۔ اس آپریشن میں پولیس نے آٹھ ہزار کے قریب پاونڈز اور دس ہزار مالیت کے کنابسcannabis پودوں کو ضبط کیا ۔ سٹیفورڈشائر کے اہم اور منظم کرائم یونٹ کے ترجمان کے مطابق ہم مسلسل ان لوگوں کوٹارگٹ کرتے رہیں گے جن کے لئے یہ شک ہو گا کہ یہ ڈرگز کے کاروبار میں ملوث ہیں ۔ اور یہ جو حالیہ گرفتاریاں ہم نے کی ہیں، ان سے لوکل کمیونٹی کو یہ پیغام جائے گا کہ ہم منظم جرائم کے خلاف اپنے وعدے کو پورا کرنے میں اہم کام کر رہے ہیں ۔