ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 10جولائی کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی

June 29, 2022


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کہیں سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، عیدالاضحیٰ اتوار 10جولائی کو ہوگی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔