لاہور: منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او گرفتار

June 29, 2022

لاہور میں شہری پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر تھانے کے ایس ایچ او صفدر سجاد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او ہربنس پورہ پر قبضہ گروپ کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی انکوائری میں ایس ایچ او پر الزامات ثابت ہوئے جس کے بعد اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کسی بھی افسر کو حق نہیں کہ وہ شہری کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرے۔