لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا پہلے جشن، پھر مایوسی کا اظہار

June 30, 2022

فوٹو فائل

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلے جشن منایا پھر مایوسی کا اظہار کیا۔

رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری نے فیصلے کو آئین اور قانون کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف درست ثابت ہوا، حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی رجیم چینج سازش کا ایک اور اقدام ناکام ہوگیا، پنجاب کی امپورٹڈ حکومت چلی گئی۔

محمود الرشید نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، آج کا دن پنجاب کی تاریخ کا یادگار دن ہے۔

محمد بشارت راجہ نے کہا کہ آج آئینی اور اخلاقی طور پر فتح ملی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل احمد اویس نے کہا کہ آئین کا راج اور بول بالا ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے فیصلہ پڑھنے کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران بڑھا دیا ہے۔