سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ کیوں دی، شہری کا عدالت سے رجوع

July 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گدھے کو سیاستدانوں سے تشبیہ دینے پر شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا،عدالت نے درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سے 5 جولائی کو جواب طلب کرلیا،دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ گدھا معصوم جانور ہے، سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ کیوں دی ،شہری نے ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر عدالت سے رجوع کرلیا،شہری اختر حسین شیخ نے فیس بک پر سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ د ی، گدھا بہت محنتی جانور ہے کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا، 26 جون کو لاڑکانہ میں سیاسی مہم کے دوران سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے سے متعلق ویڈیو وائرل ہوئی تھی ،سیاست دانوں کو گدھے سے تشبیہ دینے سے گدھوں کی ساکھ متاثر ہوئی، ملزم نے گدھے کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ معاشرتی اقدار کے منافی اور گدھے کو کرپٹ سیاست دانوں سے ملانا نا انصافی ہے، درخواست گزار نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جانوروں کی تحقیر کرنا جانوروں کے لئے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو مقدمہ کے اندراج اور ملزم کو حکم دے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے تحریری طور پر الفاظ واپس لے۔