حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستیں، الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

July 01, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی 3 درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لئے 7جولائی تک آخری مہلت دیدی، درخواستوں کی سماعت پر ایم کیو ایم کے وکیل نے کہا کہ ضلع غربی میں ٹاؤنز کی تشکیل بھی غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے، اورنگی ٹاؤن، مومن آباد اور بلدیہ میں حلقہ بندیاں انتہائی غلط ہیں، اپیلیٹ اتھارٹی نے بھی ہمارا موقف نہیں سنا، یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔