غفلت پرمیپکو کے2لائن سپرنٹنڈنٹس معطل

July 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر 2لائن سپرنٹنڈنٹس کو معطل کرکےملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،معطل ہونے والوں میں لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔Iبوسن روڈسب ڈویژن ملتان محمد عمر اور لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈIIمخدوم رشید سب ڈویژن ملتان محمد ادریس شامل ہیں۔