کراچی میں شام میں ہلکی بارش کا امکان

July 05, 2022


چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں،کراچی میں شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ سسٹم کا مرکز بحیرۂ عرب میں موجود ہے اور اس کے پھیلاؤ کے سبب ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آئندہ چند دنوں تک بحیرۂ عرب میں بالائی سطح پر ہواؤں کی گردش رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ بھی آئندہ چند دن تک رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔