سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

July 06, 2022

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قدر 40 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 763 ڈالر فی اونس ہے۔