آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا حجم 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا

May 08, 2024

آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا حجم 1800 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی پی پیز کا وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کو فوری ادائیگیوں کے لیے دباؤ ہے۔

آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں تاخیر کرنے سے توانائی کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے، ادائیگیوں میں تاخیر سے لیٹ پیمنٹ سرچارچ عائد ہونے کا بھی خدشہ ہے، توانائی شعبے کا گردشی قرضہ 2310 ارب روپے کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کو ادائیگیوں کے لیے تقریباً 140 ارب روپے رواں ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔