بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 42 ہوگئی

July 07, 2022

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، ریلوں میں بہنے اور بوسیدہ مکانات گرنے سے اموات کی تعداد 42 ہوگئی۔

مون سون کے دوران ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 80 تک جا پہنچی ہے۔

ژوب کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے کاکڑ خراسان میں ڈیم ٹوٹنے سے وسیع آبادی زیرِآب آگئی۔

دکی ڈیم میں دراڑ پڑنے سے پانی بڑی مقدار میں باہر آگیا، آبادی کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے عارضی کیمپ قائم کردیا ہے۔