گیس نہ ملی تو ٹیکسٹائل ملز بند ہوجائیں گی، اپٹما

July 07, 2022

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 30 جون سے گیس کی فراہمی معطل ہے، 100 سے زائد ملز بند ہوچکی ہیں۔

اپٹما کے چیئرمین کا پریس کانفرنس میںکہنا تھا کہ گیس بحال نہ ہوئی تو پنجاب کی تمام ٹیکسٹائل ملز بند ہوجائیں گی، انہوںنے حکومت سے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری بند کرنے سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوجائے گا۔ ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے، معیشت نہیں چل سکے گی۔