یورپی ملک سلواکیہ میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

July 07, 2022

یورپی ملک سلواکیہ میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔ دارالحکومت براٹیسلاوا سے سلواک پبلک ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص ممکنہ طور پر بیرون ملک سے وائرس کا شکار ہوا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 58 ملکوں میں منکی پاکس کے7 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے مزید بتایا کہ منکی پاکس وائرس سے اب تک افریقی ممالک میں 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ منکی پاکس کے 80 فیصد کیس یورپی ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔