کراچی میں آج سے منگل تک تیز بارش کا امکان

July 24, 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میںرات گئے بارش ہوئی، بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہو گیا، کراچی میں آج سے منگل تک تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد، سانگھڑ، تھرپارکر، میرپورخاص، ہالہ، نیو سعید آباد ، ٹنڈو آدم، شہدادپور سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق بارش کی وجہ سے کئی نشیبی علاقے زیر آب زیر آگئے ہیں جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔