• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے راجن پور کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

رپورٹس کے مطابق حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ادھر چترال میں طوفانی بارش سے فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ وادی کوئٹہ اور گردونوح میں بھی بادل برسے۔ بولان، نصیر آباد سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک بلوچستان کے 15 اضلاع میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ توبہ اچکزئی کے ڈیم کے حفاظتی بند میں دراڑ پڑگئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ 6 ہزارسے زائد مکانات اور املاک کونقصان پہنچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید