موسیٰ کالونی میں عمارت گرنے کے واقعے میں نامزد ملزم عامر بابا گرفتار

July 25, 2022

کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں عمارت گرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلبرگ تھانے کی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم عامر بابا کو گرفتار کرلیا، ملزم عامر بابا نے پلاٹ بلڈر کو فروخت کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر بابا بروکری بھی کرتا ہے، اس نےکچھ پورشنز کی ڈیل کروائی۔

موسیٰ کالونی میں بلڈنگ گرنے کے بعد گلبرگ تھانے میں اس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 18 جولائی کو موسیٰ کالونی میں واقع 5 منزلہ رہائشی عمارت کو بارش کی وجہ سے مخدوش ہونے پر پولیس نے ایک رات قبل خالی کروالیا تھا۔