کراچی میں ضمنی انتخابات، عملے کو سخت دشواریاں درپیش

June 02, 2016

شکیل یامین کانگا....کراچی میں سندھ اسمبلی کی دو نشستوں پی ایس 106اور پی ایس 117میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم عملے نے شکایت کی ہے کہ انہیں انتہائی دشواریوں کا سامنا ہے ۔

کمپری ہینسیو کالج عزیزآباد میںتعینات خواتین عملے نے شکایت کی ہے کہ یہاں خواتین کے لئے بیت الخلا نہیں اوراگر کہیںہیںبھی تو وہاں دروازہ تک نہیں۔

عملے کے مطابق پولنگ اسٹیشن میںپینے کے پانی تک کا انتظام نہیں، نہ ہی دوپہر ڈھائی بجے تک کھانا ہی فراہم کیا گیا ۔ شدید گرمی کے باوجود پنکھوںکا بھی کوئی انتظام نہیں۔

عملے نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن الیکشن کمیشن اسلام آباد بریگیڈئیر ریٹائرڈ عباس علی خان نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہیںبھی مذکورہ سخت ترین صورتحال اور پریشانیوں سے آگاہ کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال تو کچھ کرنے سے قاصر ہیںلیکن یقین دلاتے ہیںکہ آئندہ ایسا ہوگا اور وہ تمام انتظامات کو یقینی بنائیںگے۔

ادھر پولنگ کاعمل انتہائی سست روی کا شکار رہا۔ پولنگ اسٹیشن 35 کے دو بوتھس 703اور 704 میںصبح 8بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک صرف 47ووٹ ڈالے گئے جبکہ 705اور 706میںبھی صورتحال کچھ مختلف نہیںتھی یہاں مذکورہ وقت میں صرف97ووٹ کاسٹ ہوئے۔