ویڈیو: گدھے پر تشدد کرنے والے کا انجام کیا ہوا؟

July 30, 2022

اسکرین گریب

گدھے پر تشدد کرنے والے شخص کی گدھے نے ہی درگت بنا ڈالی جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

آپ سب کی اکثریت نے یہ محاورہ سنا ہوگا کہ ’جیسے بو گے ویسا ہی کاٹو گے‘ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں یہ بات بالکل ثابت ہوگئی ہے۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ایک شخصبے رحمی سے ایک گدھے کو پیٹ رہا تھا۔

اس شخص نے گدھے کو پکڑا اور اسے لات ماری، یہاں تک کہ اس شخص نے بے چارے جانور کو کئی بار تھپڑ مارا اور اس کے منہ پر لات بھی ماری۔

تاہم، جب وہ آدمی گدھے پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا تو گدھے نے اس کی ٹانگ اپنے دانتوں سے پکڑ لی اور جانے نہیں دیا، گدھے نے آدمی کو ادھر ادھر گھمایا اور اسے کیچڑ میں گھسیٹ لیا۔

شکتی کپور نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

ویڈیو پر اب تک ایک لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین گدھے کے ’انتقام‘ کو دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔