سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایک گاڑی میں سوار میاں بیوی، 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان بھی حادثےمیں جان کی بازی ہار گئے۔
سعودی محکمہ پولیس نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ اچانک گاڑی کا رخ مڑنے کے باعث پیش آیا۔