سب کی پسندیدہ ’مونارک تتلی‘ معدومیت کے خطرے سے دوچار

July 31, 2022

مونارک تتلی— فائل فوٹو

دنیا بھر میں پسند کی جانے والی شمالی امریکا کی مشہور، خوبصورت ’مونارک تتلی‘ کو ان جانداروں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جن کی نسلمعدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (IUCN) کا جاری کیے گئے اعلامیے میں کہنا ہے کہ مونارک تتلی کی نسل زمین پر بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت اور کیڑے مکوڑوں کے لیے ناساز گار قدرتی ماحول کی وجہ سےمعدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مونارک تتلی کی آبادی میں پچھلے 10 سال کے دوران 70 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آئی یو سی این کا کہنا ہے کہ مغربی امریکا میں مونارک تتلی کی مخصوص قسم میں 99.9 فیصد کمی آئی ہے۔

اس حوالے سے امریکی ادارے نیچر سرو کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر شان ٹی اوبرائن نے وضاحت کی ہے کہ انواع کے تحفظ کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سورج کی خطر ناک شعاؤں سے محفوظ رکھنے والی قدرتی اوزون کی تہہ میں مزید سوراخ ہونے کے بعد دیگر تتلیاں اور جاندار بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوئے ہیں۔