چین، جھولے سے بچوں کے گرنے کی ویڈیو وائرل

August 05, 2022

چین کے شہر ہائزہونگ میں ایک جھولے سے بچوں کے گرنے کی خوفناک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بچوں کو فروٹ فلائنگ چیئر میں گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ہی جھولا گر گیا جس کے نتیجے میں ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔

پارک میں موجود لوگوں نے بچوں کو باحفاظت وہاں سے نکالا جبکہ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس سے قبل برطانیہ کےایک پارک میں رولر کوسٹر تکنیکی خرابی کے باعث اچانک زمین سے کئی فٹ اونچائی پر رک گئی تھی جس میں متعدد لوگ پھنس گئے تھے اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد انہیں ریسکیو کیا گیا تھا۔