امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

August 06, 2022

امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا۔

امریکی صدر 21 جولائی کو پہلی بار کورونا میں مبتلا ہوئے تھے اور 27 جولائی کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہوں نے آئسولیشن ختم کر دی تھی۔

30 جولائی کو صدر بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا تھا لیکن اب ان کا ٹیسٹ دوسری بار منفی آیا ہے۔